the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 10 فر وری ( ایجنسیز) جیسے جیسے وو ٹو ں کی گنتی کے تا ز ہ ر جحا نا ت آ تے جا رہے ہیں ا س با ت کا ا ند ا زہ لگ رہا ہے کہ عا م آدمی پا رٹی وا ضح اکثر یت حا صل کر لے گی اور ا پنے بل بو تے پر حکومت بنا ئے گی۔ فی ا لحا ل تا ز ہ ر جحا تا ت کے مطا بق آ پ پا ر ٹی 62 سیٹو ں پر آگے چل رہی ہے ‘ بی جے پی صر ف 6 سیٹو ں پر آ گے ہے جبکہ دو سیٹو ں پر دو سرے امید وا ر آ گے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال جنھیں بھرپور اعتماد ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی آج پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے اور اُن کے ساتھ تصویرکشی میں مصروف رہے ۔ کجریوال نے نئی دہلی میں کانسٹیٹیوشن کلب دہلی میں کئی پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بندھتا ہے ۔ 49 روزہ حکومت کے دوران اُن کی کارکردگی عوام کے سامنے تھی ۔ کارکن مسرت سے سرشار تھے کیونکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی اور دہلی کی آئندہ حکومت کی تشکیل یقینی معلوم ہورہی ہے ۔ کجریوال نے مختصر وقت کیلئے اداکار سمیتا بنسل سے بھی ملاقات کی جو بالیکا ودھو کا مرکزی کردار ہیںاور



حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔ فلمساز انوبھو سنہا پارٹی کی ممبئی شاخ کے سابق معتمد ہیں ۔ پریتی شرما منن اور چند دیگر نے بھی متصلہ وٹھل بھائی پٹیل ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ وہ ان سب سے بات چیت کرنے اور تصویریں کھنچوانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ اُن کے اعلان کے بعد عوام اسٹیج پر پانچ پانچ کے گروپ میں پہنچ گئے اور تصویرکشی کروائی ۔ جھونپرپٹی کی ساکن خواتین کا ایک گروپ بھی اُن کے ساتھ تصویر کشی کروانے میں شامل تھا ۔ کجریوال توقع ہے کہ اپنے پٹیل نگر دفتر میں کل صبح موجود رہیں گے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ تین منزلہ دفتر پر کئی ایل سی ڈی اسکرینس لگائے گئے ہیں تاکہ رائے شماری کا منظر راست دیکھا جاسکے ۔ ایگزٹ پولس میں عام آدمی پارٹی کیلئے زبردست اکثریت کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اروند کجریوال توقع ہے کہ صبح سے ہی پٹیل نگر کے دفتر پر موجود رہیں گے ۔ دیگر سینئر پارٹی قائدین منیش سسوڈیہ ، کمار وشواس ، یوگیندر یادو اور سنجئے سنگھ بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے ۔ کجریوال نے آج کہا کہ اُنھیں انتخابی نتائج کا انتظار ہے ۔ وہ کل نتائج کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.